جذام کے مریضوں میں ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں//زونل لیپروسی آفس جموں نے آج یہاں این جی او سپورٹ کے تعاون سے ایک مسلسل مہم شروع کی ہے جس کا مقصد جموں صوبے کو 100 فیصد جذام سے پاک بنانا اور معاشرے میں اس بیماری کے بارے میں سماجی بدنامی کو مٹانا ہے۔وہیںبیداری مہم کا آغاز ڈاکٹر سشما مٹو، زونا نے کیا ۔جبکہ لیپروسی آفیسر جموں صوبہ ڈاکٹر مونیکا کوتوال بی ایم او آر ایس پورہ اور چیئرپرسن این جی او سپورٹ ڈاکٹر نونیت کور کے ساتھ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔واضح رہے زونل لیپروسی آفس ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کے تحت کام کر رہا ہے، جو جموں اور کشمیر یوٹی میں صفر جذام پر توجہ مرکوز کرنے والے قومی جذام کے خاتمے کے پروگرام این ایل ای پی کی حمایت کرتا ہے۔اسی سلسلہ کے تحت تقلید کو آگے بڑھاتے ہوئے آج کستھ آشرم سوسائٹی میں ایک بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران زیڈ ایل او ڈاکٹر سشما مٹو، بی ایم او آر ایس پورہ، ڈاکٹر مونیکا سوری اور ڈاکٹر نونیت کور نے شکایات کو دور کیا۔ جذام کے مریضوں میں ادویات اور فرسٹ ایڈ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔بعد ازاں، زیڈ ایل او ڈاکٹر سشما مٹو کے ذریعہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال آر ایس پورہ میں ایک بیداری مہم کم ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔