وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کا انجن بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرایا

0
0

نئی دہلی، 06 اکتوبر (یو این آئی) ممبئی-گاندھی نگر وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جمعرات کو گجرات کے واٹوا اور منی پور کے درمیان پٹری کو پار کرنے والی بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

ویسٹرن ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر جے کے جینت نے بتایا کہ یہ واقعہ واٹوا اور منی نگر اسٹیشنوں کے درمیان صبح تقریباً 11.15 بجے اس وقت پیش آیا جب بھینسوں کا ایک غول ریلوے کی پٹریوں کو پار کر رہا تھا۔ ٹکر میں انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھینسوں کی لاشوں کو پٹریوں سے ہٹانے کے بعد ٹرین آٹھ منٹ کے اندر روانہ ہوئی اور وقت پر گاندھی نگر پہنچ گئی۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ گاندھی نگر-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا اور مسٹر مودی نے گاندھی نگر سے احمد آباد کے کالوپور ریلوے اسٹیشن تک ٹرین میں سفر بھی کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا