’وقف کی جائداد مسلمانوں کی جائداد ہے ‘

0
0

انور چوہدری کی قیادت میں وفد نے عبدالرحمٰن ویری سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
جموں جموں میونسیپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر چھ میں آباد مسلمانوں کے ایک وفد نے حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمٰن ویری سے ملاقات کرکہا کہ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول بازار قصاباں گجر نگر میں کے پاس دو کنال اراضی کو کمیونیٹی ہال کی تعمیر کیلئے واگزار کیا جائے ۔واضح رہے وفد نے ایڈوکیٹ انور چوہدری کی قیادت میں وزیرموصوف سے ملاقات کی ۔وفد نے وزیر موصوف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب مسلمان جن کے رہائشی ڈھانچے چھوٹے ہیں وہ اپنے گھروں میں ایک چھوٹی تقریب کا انعقاد کرنے سے بھی پریشان ہیں حتیٰ کہ گھر میں کسی بھی شخص کے انتقال ہونے پر فاتحہ خوانی تک کی محفل بھی منعقد نہیں کر سکتے۔انور چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقف کی جائداد مسلمانوں کی جائداد ہے مگر مسلامن اس کی افادیت سے دور ہیں۔اس موقع پر وزیر موصوف نے وفد کو بغور سماعت کرنے کے بعد انہیں یقین دھانی کروائی کہ علاقہ میں کمیونیٹی ہال کی تعمیر کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے اوقاف کے ایک خصوصی آفیسر کو علاقہ کے مسلمانوں کی مشکلات کے حل کیلئے بھی تعینات کیا ۔وہیں اس وفد میں لگ بھگ پچاس لوگ شامل تھے جن میں رشیدہ بیگم، شفقت کھوکھر، امیر الدین کسانہ، ایوب ملک، شوکت چوہدری، سخی محمد، فاروق قریشی، غلام رسول، ڑھمٰن دین ملک سر فہرست رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا