وطن عزیزہندوستان کی تعمیر وترقی میں مولانا آزاد کے کردار کو کوئی بھی ذی ہوش ہندوستانی فراموش نہیں کرسکتا : ڈاکٹر شکیل احمد خان

0
0

پٹنہ //عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر بہار کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں ۱۱نومبر بروز سنیچر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قومی یوم تعلیم کے موقع پر ’مولانا ابوالکلام آزاد اور ان کا سائنسی مزاج ‘ کے عنوان سے منعقدہ اس مذاکرے میںبہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ، بہار اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان اور دوسرے لیڈران شرکت کریں گے۔ واضح ہوکہ مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ صداقت آشرم میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر مذاکرے کے انعقاد کے بارے میں ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ کانگریس ان تمام مجاہدین آزادی کو عزت واحترام کے ساتھ یاد کرتی ہے جنہوں نے جدوجہد آزادی میں شرکت کی تھی۔ مولانا آزاد تو ان مجاہدین میں شامل تھے جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے اور اس کی سالمیت کے ساتھ ہی اتحاد ویکجہتی کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دیں۔ مولانا آزاد نے آزاد ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں جو رول ادا کیا اس کو کوئی بھی ذی ہوش ہندوستانی کبھی کبھی فرامو ش نہیں کرسکتا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس مذاکرے میں ان میں سبھی کو شرکت کرنا چاہئے جو مولانا آزاد کے خوابوں کا ہندوستان بنانے میں یقین رکھتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا