وشنو دیوی شرائن پرشت چندی مہا یگیہ اختتام پذیر

0
0

3 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند یاتریوں نے چتر نوراتری کے دوران شرائن کا سفر کیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍آفاقی امن اور خوشحالی کے لیے چیترا نوراترا کے دوران شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) کے زیر اہتمام 9 روزہ گہرے احترام والی شات چندی مہا یگیہ کا رام نومی کے موقع پراختتام ہوا۔ اس موقع پرانشول گرگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ، ڈاکٹر نیلم سرین، بورڈ ممبر، وکاس آنند، ایس ڈی ایم بھون، شرائن بورڈ کے دیگر افسران اور عملے کے علاوہ یاتریوں نے پورن آہوتی اور اس موقع پر ویدک منتروں کے درمیان انجام دی جانے والی دیگر مذہبی تقریبات میں حصہ لیا۔ وہیںپدم شری پروفیسر وشوامورتی شاستری کی قیادت میں پنڈتوں کے ایک گروپ نے مہا یگیہ انجام دی۔
یاد رہے 3 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند یاتریوں نے چتر نوراتری کے دوران شرائن کا سفر کیا۔ وشنو دیوی شرائن پر آنے والے تمام عقیدت مندوں کی جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر ان کی رسائی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی ہدایت کے مطابق نوراتری کے دوران دیویانگ یاتریوں کو مفت ٹٹو، بیٹری کار سروس اور درشن میں مدد فراہم کرتا رہا ہے۔دریں اثناء ملک اور بیرون ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے مختلف اقسام کے شاندار تازہ پھولوں کے ساتھ وسیع سجاوٹ، روایتی نقشوں اور آرائشی روشنی نے ان عقیدت مندوں کے دل موہ لیے جو ان نوراتروں کے دوران ماتا ویشنو دیوی جی کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا