’وزےراعظم ہندمن کی بات کریں سماعت ‘ امن بحالی کے لئے حرےت لےڈروں سمےت ریاستم کی تمام سےاسی جماعتوں سے صلاح مشورہ کرےں: بھےم سنگھ

0
0

لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے، جو مودی حکومت سے قبل قومی ےکجہتی کونسل کے رکن تھے، وزےراعظم نرےندر مودی پر زور دےا ہے کہ وہ طوےل عرصہ سے جل رہے جموں وکشمےر مےں امن بحالی کے لئے حرےت کانفرنس کے نمائندوں سمےت رےاست کی تمام تسلےم شدہ سےاسی جماعتوں سے صلاح و مشورہ کرےں۔پروفےسر بھےم سنگھ نے کہا کہ رےاست مےں حکومت نام کی کوئی چےز نہےں ہے ۔ شہری ہلاک کئے جارہے ہےں، بےنکوں اور پرائےوےٹ املاک کو لوٹا جارہا ہے، اسکول اور تعلےمی ادارے پوری طرح تباہ حال ہےں اور ہر طرف افراتفری کاماحول ہے جو رےاستی انتظامےہ ہرسطح پر ناکام ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے ہندستان کے وزےراعظم پر سے پرزور اپےل کی کہ وہ جموں وکشمےر کی تمام تسلےم شدہ سےاسی جماعتوں کے پانچ پانچ نمائندوں کی مےٹنگ طلب کرےں حالانکہ حرےت کانفرنس تسلےم شدہ سےاسی جماعت نہےں ہے اس کے باوجود وہ اس کی بات بھی سنی جانی چاہئے جس سے رےاست مےں امن بحالی مےں اس کے تعاون کو ےقےنی بناےا جاسکے ۔پنتھرس سپرےمو نے رےاستی اور قومی قےادت سے جموں وکشمےر کی موجود ہ حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگانے کی اپےل کی جس کی جموں وکشمےر کے آئےن مےں گنجائش دی گئی ہے(خےال رہے کہ جموں وکشمےر الگ آئےن ہے)۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمےر کی موجودہ صورتحال قومی اتحاد و ےکجہتی اورجموں وکشمےر مےں امن بحالی کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وزےراعظم کسی دوسرے معاملہ مےں مصروف ہےں تو وہ اپنے اےک ےا دو سےنئر وزرا کو اس کی ذمہ داری سونپ سکتے ہےں جو حرےت کانفرنس سمےت تمام سےاسی جماعتوں سے صلاح و مشورہ کرےں۔انہوں نے وزےراعظم سے کہاکہ لداخ،کشمےر اور جموں کے لوگوں سمےت تمام لوگ ان کی طرف پرامےد نگاہوں سے دےکھ رہے ہےں۔جموں وکشمےر کی حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگاےا جائے جس کی گنجائش جموں وکشمےر کے آئےن اور ہندستانی آئےن دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا