وزیر داخلہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے

0
72

متعلق سوشل میڈیا صارف کے خلاف کیس درج
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک مبینہ ترمیم شدہ ویڈیو کے حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے۔یہ شکایت بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نیوزیر داخلہ کا ویڈیو اپ لوڈ لوڈ کرنے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف درج کی تھی۔اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر الطاف ٹھاکر نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک مبینہ ایڈٹ شدہ ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے پر سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
الطاف ٹھاکر نے شکایت میں لکھا:’الیاس میر ماگامی کے نام سے ایک شرپسند شخص نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ایک ڈب شدہ اور فرضی ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں ایس سی اور ایس ٹی ذمروں سے تعلق رکھنے والے کنبوں کی ریزرویشن منسوخ کرنے جارہی ہے جو سراسر بے بنیاد اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔‘بی جے پی لیڈر نے پولیس سے درخواست کی کہ مذکورہ شخص کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر اس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے کیونکہ اس عمل سے جموں وکشمیر کی ایس سی اور ایس ٹی برادری کی ناراضگی اور احتجاج کا امکان ہے۔
بی جے پی لیڈر کی شکایت کے بعد ماگام پولیس نے اس ضمن میں 505(2),171Gکے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مرکزی وزیر داخلہ کے حوالے سے ایک جعلی ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے جس کا مقصد گمراہ کن معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان انتشار کو ہوادی جا سکے۔معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر کو اس کیس کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا