وزیر داخلہ کا جموں دورہ خراب موسم کی وجہ سے مؤخر

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن 9 ؍جنوری 2024 ء کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے تھے۔اِس مجوزہ دورے کے دوران وہ جموں میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں شرکت کرنے والے تھے اور جموں شہر میں اِی۔ بسوں سمیت 1,379 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا اِفتتاح کرنے اور 2,348 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے۔اُنہوں نے ہمدردی کی بنیاد پر مقرر کئے گئے لوگوں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔ وزیر موصوف جموں و کشمیر کی سلامتی اور ترقی کا بھی جائزہ لینا تھا۔ مرکزی وزیر کو پونچھ سیکٹر میں ڈیرہ کی گلی کا بھی دورہ کرنا تھا اور اِس علاقے میں حال ہی میں مارے گئے شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنی تھی۔تاہم ،موجودہ خراب موسمی حالات اور اِس کی پیش گوئی کے پیش نظر پروگرام مؤخر کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا