وزیر داخلہ امیت شاہ کا 9جنوری کو ایک روزہ دورہ جموں طے

0
0

سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوںکا دورہ کریں گے
دورے کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ، جگہ جگہ ناکے اور چیکنگ کا سلسلہ تیز
کے این ایس
سرینگروزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فوجی سربراہ کے بعد جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو دورہ جموں پر وارد ہورہے ہیں ۔ دورے کے دوران امیت شاہ پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ اسی دوران وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 9 جنوری کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ جڑواں سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیں گے ۔ان کے ہمراہ مرکزی داخلہ سیکرٹری اے کے بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، تمام نیم فوجی دستوں کے سربراہان، اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران بھی موجود ہونگے ۔ دورے کے دوران امیت شاہ جموں کشمیر میں سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ادھر امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جموں کے حساس مقامات پر اضافی پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے چوکیوں، فریکنگ پوائنٹس، اور سی سی ٹی وی کی نگرانی کو نافذ کیا گیا ہے۔امیت شاہ کے دورے جموں کے پیش نظر جموں کے مضافات میں، گاڑیوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ شہر اور دیگر بڑے قصبوں میں متعدد مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ جبکہ کسی بھی ممکنہ گڑھ بڑھ کو ناکام بنانے کیلئے کاروں اور موٹر سائیکلوں کی بے تلاشی لی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ اپنے دورے کے دوران امیت شاہ ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔یہ دورہ شاہ کی طرف سے 2 جنوری کو کئے گئے ایک تفصیلی سیکورٹی جائزہ کے بعد ہے، جس میں خاص طور پر راجوری اور پونچھ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ سال ملی ٹنوںکے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں چار واقعات میں 19 فوجی ہلاک ہوئے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 27 دسمبر کو پونچھ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جموں اور راجوری کا بھی دورہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا