وزیر اعظم نے پی ایم۔ سوراج قومی پورٹل کا آغاز کیا اور ملک کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ کاروباریوں کوکریڈٹ سپورٹ کی منظوری دی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے غریب گھرانوں کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے اور کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر میں ایس سی ، او بی سی اور صفائی کرمچاری برادری سے تعلق رکھنے والے 1747 مستفیدین کو کاروبار شروع کرنے اور عزت کے ساتھ زندگی گذارنے میں مدد فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ملک کے پسماندہ طبقوں کے ایک لاکھ کاروباریوں کو کریڈٹ سپورٹ کی منظوری دینے کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پردھان منتری سماجک اتھان ایوام روزگار آدھارت جن کلیان ( پی ایم ۔ سوراج ) قومی پورٹل کا آغاز کیا اور ملک کے سماجی طور پر پسماندہ طبقات کے ایک لاکھ کاروباریوں کو کریڈٹ سپورٹ کی منظوری دی ۔ جموں و کشمیر میں درج فہرست ذات ، دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) اور صفائی کرمچاری برادری سے تعلق رکھنے والے 1747 مستفیدین کو کاروبار شروع کرنے اور عزت کے ساتھ زندگی گذارنے میں مدد فراہم کی گئی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بنیادی سہولیات سے لے کر تعلیم اور مالی شمولیت تک کوئی بھی پیچھے نہ رہے ۔ انہوں نے سماج کے پسماندہ طبقے سے نوجوان کاروباریوں کا ایک بڑا مجموعہ بنانے کیلئے بہت سی اصلاحات کی ہیں ۔ ‘‘ جموں سے لانچ کی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت پی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی شامل ہوئے ۔ اس موقع پر نیشنل ایکشن فار میکانائیزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم ( نمستے ) کے تحت سماج کے پسماندہ طبقے کے استفادہ کنندگان ، صفائی ملازمین ، سیوریج اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کو آیوشمان ہیلتھ کارڈز اور پی پی ای کٹس جاری کی گئیں ۔
عزت مآب وزیر اعظم نے کٹھوعہ کی رہنے والی محترمہ نیلم کماری سے بھی بات چیت کی جنہوں نے اپنا نوٹیک شروع کرنے کیلئے سرکاری قرض کی سہولت حاصل کی ۔ وی اجوالا ، پی ایم آواس ، آیوشمان اور سوچھ بھارت جیسی کئی فلاحی اسکیموں سے بھی مستفیدہیں ۔ وزیر اعظم نے ملازمت دینے والی اور دوسری خواتین کو روزگار فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی ۔ پسماندہ طبقوں کیلئے کریڈٹ سپورٹ کیلئے ملک گیر آؤٹ ریچ ایونٹ میں ملک بھر کے 500 سے زیادہ اضلاع سے پروگرام میں شامل ہونے والے پسماندہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری اسکیموں کے تقریباً 3 لاکھ استفادہ کنندگان نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا