وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی

0
0

نئی دہلی، //وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈروں کی یہ ملاقات کل نئی دہلی میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس سے پہلے جمعہ کو مسٹر مودی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
محترمہ حسینہ 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی آئی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سلامتی تعاون، سرحدی انتظام، تجارت اور کنکٹیویٹی، آبی وسائل، بجلی اور توانائی، ترقیاتی تعاون، ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں اور کثیر جہتی فورموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے اشیاء، خدمات، اور سرمایہ کاری کے تحفظ و فروغ جیسے امور پر محیط جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت کے آغاز کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا