وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘‘ کا آغاز کیا

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں بذریعہ ورچیول موڈ آغازی تقریب میں شرکت کی
کہا،’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا مقصد ان کمزور لوگوں تک پہنچنا ہے جو مختلف سکیموں کے تحت اہل ہیں لیکن فائدہ نہیں اُٹھارہے ہیں
عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقعہ پر بانڈی پورہ اور راجوری کے قبائلی اضلاع میں رابطہ سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے مشکور ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر
کہا،اگست 2019 کے بعد سے انتظامیہ کی طرف سے قبائلی بہبود کو اوّلین ترجیح دی گئی اور جموں و کشمیریوٹی کی قبائلی کمیونٹیوںکو بااِختیار بنانے کیلئے مختلف شعبوں میںاَقدامات کئے گئے
تمام ضلعی کمشنروں اور اِنتظامیہ کے اَفسران کو انفرادی جنگلاتی حقوق کی تکمیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر
جھارکھنڈ /سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون سری نگر میں بذریعہ ورچیول موڈ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘کی آغازی تقریب میں شرکت کی۔جموں کشمیر میں سنکلپ یاترا کو بدھال، راجوری اور گریز، بانڈی پورہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ آغازی تقریب میں لوگوں، پنچایتی راج اِداروں اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عظیم قبائلی مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقعہ پر بانڈی پورہ اور راجوری کے قبائلی اضلاع میں فلیگ شپ سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے رابطہ سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘پہل کی ستائش کی جس کا مقصد کمزور لوگوں تک پہنچنا ہے جو مختلف سکیموں کے تحت اہل ہیں لیکن فائدہ نہیں اُٹھا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہاکہ قبائلی ، دیہی اور شہری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اِستفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ممکنہ فائدہ اُٹھانے والوں کے اِندراج کے مقصد سے مرکزی حکومت کی یہ کوشش قبائلی کمیونٹی ، غریبوں ،معاشرے کے محروم اور کمزورطبقوں کو سماجی و اِقتصادی طورپر بااِختیار بنانے میں اہم کردار اَدا کرے گی۔اُنہوں نے قبائلی آبادی کی بہبود کے لئے وزیر اعظم کی رہنمائی میں یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگست 2019 ء کے بعد سے اِنتظامیہ کی طرف سے قبائلی بہبود کو اوّلین ترجیح دی گئی اور جموں و کشمیریوٹی کی قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں مختلف اقدامات شروع کئے گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے قبائلی کمیونٹیوںکی مجموعی بہبود کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔اُنہوں نے شہریوں، شراکت داروں، کمیونٹی رہنمائوں، سماجی آرگنائزیشنوں اور اِنتظامیہ سے’ وکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے تحت قبائلی اضلاع کے لئے توجہ مرکوز کرنے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا جس میں سکل سیل انیمیا کا خاتمہ، ایکلاویہ میں اندراج، سکالرشپوں، فارسٹ رائٹس ٹائٹلز، سیلف ہیلپ گروپس اور وَن دھن وِکاس کیندر شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے تمام ضلعی کمشنروں اور انتظامیہ اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ انفرادی جنگلاتی حقوق کی تکمیل پر توجہ دیں۔ راجوری اور بانڈی پورہ کے اِستفادہ کنندگان نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اَپنے تجربات شیئر کئے اور فلاحی سکیموں کے لئے شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر ’’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا عہد بھی لیا گیا۔دیگر اضلاع میں یہ سرگرمیاں نومبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گی۔ آئی ای سی وینز کے لئے روٹ پلان تیار کیا گیا ہے اور مجموعی تال میل کے لئے یو ٹی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا