وزیر اعظم مودی کا دورہ ادھم پور، کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست

0
0

جموں شہر میں مختلف سڑکوں بالخصوص ائر پورٹ روڈ پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍وزیر اعظم نریندر مودی 12اپریل کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر جموں صوبے میں کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ’وزیر اعظم مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں، جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے‘۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ جموں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں شہر میں مختلف سڑکوں بالخصوص ائر پورٹ روڈ پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کو بغیر چیکنگ کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ نریندر مودی 12اپریل کو جموں وکشمیر کے ادھمپور ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرا عظم کے جموں دورے کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس حوالے سے سیکورٹی کے بھی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ان کے مطابق وزیر اعظم کی چناوی ریلی میں زائد از دو لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔اور اس ریلی میں کانگریس اور دوسری پارٹیوں کے سینئر لیڈران بھاجپا میں شمولیت اختیار کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا