نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کل شام یہاں 4:30بجے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022میں حصہ لینے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کے گروپ سے بات چیت کریں گے اور انہیں خطاب کریں گے ۔
یہ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایشین گیمز 2022میں ایتھلیٹوں کی نمایاں کامیابی کے کے لئے انہیں مبارک باد دینے اور انہیںمستقبل کے مقابلوں کے لئے حوصلہ افزائی کی ایک کوشش ہے۔ ہندوستان نے ایشین گیمز 2022میں 28گولڈ میڈل سمیت 107میڈل جیتے ہیں۔ جیتے گئے میڈل کی کل تعداد کے سلسلے میں ایشین گیمز میں یہ ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
پروگرام میں ایشیائی کھیلوں کے لئے ہندوستانی گروپ کے ایتھلیٹ ، ان کے کوچ ، ہندوستانی اولمپک فیڈریشن کے افسر، نیشنل گیم فیڈریشن کے نمائندے سمیت نوجوان پروگرام اور وزارت کھیل کے افسران بھی حصہ لیں گے ۔