وزیرشہری ہوا باز ی نے حیدرآباد میں میراتھن کو جھنڈی دکھا ئی

0
0

حیدرآباد10اگست(یواین آئی)وزیرشہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے حیدرآباد میں بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکورٹی کے زیراہتمام 10 کلومیٹر کی میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پروگرام ملک بھر میں منعقد ہونے والے ایوی ایشن سیکوریٹی کلچر ویک کے حصہ کے طور پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی ایرپورٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ایرپورٹ کی سیکورٹی کی اہمیت کو بیان کیا۔ایرپورٹ اسٹاف، بی سی اے ایس کے ڈی ڈی جی رامیا بھارتی، بی سی اے ایس کے ریجنل ڈائریکٹر انیل کمار اور مختلف شہری ہوابازی تنظیموں کے کئی سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا