وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی گورنرسے ملاقات

0
75
  • ریاست کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم اورحساس معاملات پہ گفت وشنید
    لازوال ڈیسک
  • جموں؍؍وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی گورنر این این ووہر کے ساتھ راج بھون جموں میں تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ کٹھوعہ معاملے پر ہورہی پیش رفت سے آگاہی دلائی۔ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگلوار کو ریاستی گورنر این این ووہرا کے ساتھ راج بھون جموںمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ریاست کی مجموعی صورتحال پر بحث و مباحثہ کے علاوہ کٹھوعہ معاملے پر ہوئی پیش رفت سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر کو نئی دہلی میں مرکزی قیادت کے ساتھ ہوئی میٹنگوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر گورنر این این ووہرا نے وزیر اعلیٰ کو کٹھوعہ معاملے کی روزانہ پیش رفت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گورنر نے اس موقعہ پر وزیراعلیٰ کے ساتھ اربن لوکل باڈیز اور پنچایت الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا