وزیراعلیٰ خاموش کیوں ہیں؟

0
0
  • جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی پچھلے چندبرسوں سے جس اندازمیں کام کاج کررہی ہے اِسے یہ اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ یہ بھی کسی ہندوانتہاپسندتنظیم کی کوئی اکائی ہے جوسرکاری لبادہ اوڑھ کرایک مخصوص طبقے کونشانہ بنانے سے نہیں کتراتی،گول گجرال میں جوکیااُس نے اس اندازے کوصحیح ثابت کردیاکیونکہ اپنی اراضی سے قبضہ چھڑاناغلط نہیں لیکن جواندازاپنایاگیاوہ انتہائی شرمناک تھا،ایک دینی درسگاہ کوبلڈوزرسے گرادیاگیااور اس سے قبل اِتنی زحمت بھی گوارہ نہیں کی کہ یہاں مقدس کتابیں ہیں ،انہیں ادب واحترام سے اُٹھاکرمحفوظ جگہ رکھاجاتایامتعلقہ کوسونپ دی جاتیں،لیکن جب اِرادے ہی خرمنِ امن میں آگ لگانے والے ہوں، کسی ایک مخصوص طبقے کونشانہ بنانے کااعادہ کرلیاہوتوپھران باریکیوں پردھیان نہیں جاتا،کسی بھی مذہب کی کتابیں ہوں ان کی بے حرمتی کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا، ایک طرف جہاں مسلم آبادی اِ ن دِنوں میلادالنبیؐ کی تقریبات منارہی ہے،جگہ جگہ جلسے اورجلوس ہورہے ہیں وہیں ان ہی ایامِ مقدسہ میں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہ نیچ حرکت کی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سیرت النبیؐ کے جلوس نکال رہے لوگوں کے ہاتھوں میں کئی مقامات پرسبزحلالی پرچم کیساتھ ہندوستانی ترنگابھی لہراتادِکھا،خاص طورپرگذشتہ روز سانبہ میں نکالے گئے میلادِ النبیؐ جلوس میں علمائے کرام ودیگر شرکأ نے سبزحلالی پرچم کیساتھ ساتھ ہندوستانی ترنگابھی اُٹھارکھاتھااوربڑے جذبے کیساتھ اُسے بھی لہرارہے تھے ، لیکن ایک آدھ دِن کے بعد ہی جموں میں جے ڈی اے نے ایک مدرسے کونشانہ بناتے ہوئے کیاپیغام دیا؟سمجھنامشکل نہیں، وادی کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہرایاجاتاہے اوراہلیانِ کشمیرکے ہاتھوں سے لاکھوں سیکورٹی فورسزہونے کے باوجود پاکستانی پرچم چھینا نہیں جاسکاہے،ایسے میں جموں کی مسلم آبادی ہندوستانی پرچم تھامے پرامن اندازمیں اپنی دینی فرائض انجام دے رہی ہے، اورجے ڈی اے جیسے اِداروں کے ناپاک عزائم اس آبادی کوبھی مین اسٹریم کی پٹڑی سے باہردھکیلنے کاکام کررہی ہے،یہاں جے ڈی اے کی کارروائی ، قرانِ کریم کی بے حرمتی اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی خاموشی چہ معنی ہے،محبوبہ مفتی کواس طرح کے حساس معاملات کوسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے خرمنِ امن میں آگ لگانے والی ایسی سازشوں کوبے نقاب کرناچاہئے،ڈپٹی کمشنرنے مجروح جذبات والے مسلم طبقے کومحض ایس ایچ اوکاتبادلہ کرکے ’بیوقوف‘ بنانے کی کوشش کی،اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے والے آفیسران اورخاص طورپرحساس معاملات پرصورتحال کوسنبھالنے میں ناکام حکام کو معطل کردیاجاناچاہئے لیکن ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی نے بڑاکارنامہ انجام دیتے ہوئے ایس ایچ اوکوتبدیل کرکے نیاایس ایچ اودومانہ لایا،کیاجے ڈی اے جوابدہ نہیں؟کیااِسے سبز۔زعفرانی اتحادوالی سرکارسے لوگوں کے مذہبی جذبات کیساتھ چھیڑچھاڑ کی سندحاصل ہے؟کیااِسے یہ فرمان جاری کیاگیاہے کہ صرف ایک ہی آبادی کوچن چن کرنشانہ بنائو؟۔وزیراعلیٰ خاموش کیوں ہیں؟۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا