وزیراعظم نے وائناد، کیرالہ کے لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا

0
0

مرکزی حکومت اور پورا ملک اس غم کے لمحے میں آفت زدہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے:مودی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی/وائناڈ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں وائناد میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور مرکز نے ریلیف کے کاموں میں مدد کے لیے ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلیف کے کاموں کے لیے تمام ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے آج وائناد، کیرالہ میں فضائی جائزہ لینے کے بعد لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ وزیر اعظم نے قدرتی آفت کے دوران زخمی ہونے والے مریضوں سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔
ایک جائزہ اجلاس میں، وزیراعظم مودی نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اور پورا ملک اس غم کے لمحے میں آفت زدہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی جانب سے ایک تفصیلی یادداشت بھیجی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وائناد میں جاری بچاؤ کے کاموں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے فنڈز پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں اور بقیہ حصہ بھی فوری طور پر جاری کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مرکزی ایجنسیوں کو متحرک کیا گیا ہے اور وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریاستی پولیس، مقامی طبی عملہ، این جی اوز اور دیگر خدمت گزاری اداروں کے عملے کی تعریف کی، جنہوں نے فوری طور پر آفت زدہ علاقے میں پہنچ کر تلاش اور بچاؤ کے کام شروع کیے۔وزیراعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے نئے طویل مدتی منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ان بچوں کے لیے جو اپنے خاندانوں کو کھو چکے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ریاستی حکومت اس میں ایک اہم کردار ادا کرے گی اور مرکز کی طرف سے درکار تمام حمایت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم نے وائناد کے لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اور پورا ملک علاقے میں زندگی کو بحال کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، چاہے وہ گھر ہوں، اسکول ہوں، سڑکوں کی بنیادی ڈھانچہ ہو یا بچوں کا مستقبل ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا