وزیراعظم نے ایشین گیمز میں حصہ لینے گئے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

0
0

نئی دہلی،// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو چین کے ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمزکے رنگا رنگ افتتاح کے موقع پر ہندوستانی دستے کے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”ایشین گیمز آج سے شروع ہوں گے۔ میں گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایشیائی کھیلوں میں اب تک کا اپنا سب سے بڑا دستہ بھیجا ہے جو کہ کھیلوں کے تئیں ہندوستان کے جذبے اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی کھیل کے جذبے کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کی جانب سے مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور باکسر لولینا بورگوہین پرچم بردار تھے اور مارچ پاسٹ کے دوران ہندوستانی دستے کے مرد اراکین نے روایتی لباس کرتا پاجامہ اورخواتین ارکان نے ساڑھی پہن رکھی تھی۔
مسٹر مودی نے ایکس پر ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران ہندوستانی دستے کے مارچ پاسٹ کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا