وزیراعظم مودی نے سی اے اے کے ذریعے آزادی کے وقت کا وعدہ پورا کیا: شاہ

0
0

پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ایسے لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ دینے کو تاریخی قدم قرار دیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ایسے لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ دینے کو تاریخی قدم قرار دیا ہے جو مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے ہندوستان میں آباد ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سے آزادی کے وقت کیا گیا وعدہ پورا ہوگا۔
مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ سے ہندو، سکھ، بدھ، عیسائی، جین اور پارسی کمیونٹی کے لوگوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا شروع کر دیا جو پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے یہاں آئے تھے۔شہریت کے سرٹیفکٹ کی تقسیم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا ‘مودی کی گارنٹی… وعدوں کی تکمیل کی گارنٹی۔ ‘‘
مسٹر شاہ نے لکھا "آج ایک بہت ہی تاریخی دن ہے۔ آج کئی دہائیوں کا انتظار ختم ہوا اور سی اے اے کے ذریعے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے مذہبی ظلم و ستم کی وجہ سے ہندوستان آنے والے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی اور عیسائی بہنوں اور بھائیوں کو ہندوستانی شہریت ملنا شروع ہوگئی ہے۔ آج نریندر مودی جی نے آزادی کے وقت کئے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں وزیرداخلہ نے کہا ‘‘میں مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان لوگوں کو انصاف اور حقوق دلائے جو دہائیوں سے مصائب کا شکار ہیں۔ ساتھ ہی، میں اپنی تمام مہاجر بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی حکومت سی اے اے کے ذریعے ہر پناہ گزین کو شہریت فراہم کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے بدھ کو 14 لوگوں کو شہریت کے سرٹیفکیٹ دے کر اس کی شروعات کی۔ بقیہ لوگوں کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا