وراٹ، پلیلا ، ثانیہ نے بکھیرا اسپورٹس آنرس ایوارڈ میں جلوہ

0
0

یواین آئی
ممبئی؍؍ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور آر پی سنجیو گوئنکا گروپ کے انڈین اسپورٹس انرس ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن میں بالی ووڈ اور کھیل کی دنیا کی عظیم شخصیات نے جلوہ بکھیرا۔مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی شراکت کی ستائش کے لیے منعقد سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں ہندستانی کھیل کی عظیم شخصیات کے ساتھ ساتھ کئی فلمی ہستیوں نے حصہ لیا۔ قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند، ٹینس کھلاڑی مہیش بھوپتی، خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا، ھاکي کھلاڑی سردار سنگھ، کرکٹر یوراج سنگھ، خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ، رنر ملکھا سنگھ، کرکٹر اجنکیا رہانے ، ظہیر خان، کھلاڑی نیرج چوپڑا، جمناسٹ دیپا کرماکر، پہلوان بجرنگ پنیا شامل ہوئے ۔وہیں فلمی ہستیوں میں پرینکا چوپڑا، ارجن کپور، امیتابھ بچن، انوشکا شرما، ارمان ملک، سہیل خان، جاوید اختر، کارتک آرین، سمیت مرچنٹ، گر فتح پیرزادہ، سونا موھپاترا نے تقریب میں رنگ بکھیرا۔ وراٹ نے اسپورٹس ایوارڈ کو لے کر کہاکہ اس تقریب کے ذریعے متعدد کھلاڑیوں کو نوازا گیا ہے اور انہیں اسکالر شپ دیئے گئے ہیں۔ انڈین اسپورٹس آنرس ان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ۔ارجن کپور نے کہاکہ ہندستان اس وقت کئی طرح کے کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے ۔ میں بہت خوش ہوں کہ وراٹ اور کچھ اور لوگوں نے مل کر اس طرح کے ایوارڈ شروع کیے ہیں جہاں صرف کرکٹر ہی نہیں بلکہ مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو نوازا گیا۔ وراٹ فاؤنڈیشن کا اس کے لیے شکریہ۔ ملکھا سنگھ نے کہاکہ کھلاڑیوں کو اس طرح کے پلیٹ فارم پر سرفراز کئے جانے سے اعتماد حاصل ہوتا ہے ۔ نوجوان کھلاڑی کھیلوں میں نئے سنگ میل طے کر رہے ہیں اور وراٹ جو کام کر رہے ہیں وہ کمال کا ہے ۔سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی ثانیہ نے بھی ان ایوارڈز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ سال بھی اس تقریب میں آئی تھی اور مجھے یہاں نوازا گیا تھا۔ میں یہاں دوبارہ آکر اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ یہ فورم کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو عزت کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا