وجیہہ نور بنت کوہِ نوربیگم نے دہلی یونیوسٹی سے فرسٹ ڈویژن کے ساتھ ایل ایل بی 2023 کا امتحان پاس کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍وجیہہ نورنرسری سے بارھویں کلاس تک کی تعلیم کوئن میری اسکول، تیس ہزاری، دہلی سے حاصل کی اور نویں کلاس کی پڑھائی کے دوران چھٹیوں میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر، امریکہ کا سفر اسکول کی جانب سے کیا۔ امریکہ میں ناسا کی جانب سے منعقدہ ایک تین روزہ مقابلہ بعنوان Years of Atlanta Summer 2013 اٹلانٹا میڈل مقابلہ جیتا، میڈل اور سرٹیفکیٹ ناسا کے چیف کے ہاتھوں حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ناسا کی پہلی ایجوکیٹر اسٹراونوٹ باربرا ریڈنگ مورگن کے ساتھ لنچ کیا۔اسٹراونوٹ باربرا ریڈنگ مورگن نے 2007 میں STS.118 crew کی بطور مشن اسپیشلسٹ 305 گھنٹے کا اپنا پہلا اسپیس مشن پورا کیا تھا۔ وجیہہ نور و دیگر بچّوں کو ناسا نے اسپیس سوٹ پہناکر اس وقت کے اسپیس شٹل میں بیٹھا کر سفر کرایا اور زیرو گریویٹی کا تجربہ بھی کرایا۔ اس کے علاوہ بچوں کو ڈزنی لینڈ و دیگر جگہوں کی سیر کرائی۔ 12 ویں کلاس کے بعدبی اے پولیٹیکل سائنس: آئی پی کالج، سول لائنس، دہلی یونیورسٹی، دہلی سے کیا، اس کے بعدایل ایل بی، فرسٹ ڈویڑن، دہلی یونیورسٹی 2023 میں پاس کیا۔ایل ایل ایم کی پڑھائی جاری ہے دہلی یونیورسٹی سے اس کے علاوہ جوڈیشری کی کوچنگ راہل آئی اے ایس سے جاری ہے۔ وجیہہ نور کا ہدف جج بننا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا