وبودھ نے انتخابات سے پہلے انڈیا بلاک کے ٹوٹنے کی پیش گوئی کی

0
0

کہاکانگریس کی زیر قیادت انڈیابلاک عوام اور جمہوری خیالات کے خلاف ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی وبودھ گپتا نے انڈیا بلاک پر سخت حملہ کیااور اس الزام لگایا کہ یہ اتحاد صرف اور صرف بدعنوان لیڈروں کے تحفظ اور خاندانی سیاست کو برقرار رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کرن نگر، جموں میں پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، گپتا نے کہا، انڈیا بلاک کا بنیادی مقصد ان لیڈروں کے ذریعہ جمع کیے گئے کالے دھن کا تحفظ اور حقیقی جمہوری اصولوں کی قیمت پر خاندانی سیاست کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بدعنوان اور اقتدار کے بھوکے لیڈروں کی قیادت میں اتحاد کی وجہ سے، انڈیا بلاک کے اندر تنازعات ابھرے ہیں، جس کے نتیجے میں انتخابات سے پہلے ہی اس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ وبودھ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی کے الفاظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈیابلاک خاندانی سیاست پر پروان چڑھنے والے بدعنوان سیاست دانوں کے لیے ایک پناہ گاہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی سے لے کر عمر عبداللہ تک، تیجسوی یادو سے لے کر اکھلیش یادو تک، یہ افراد خاندانی سیاست کی علامت ہیں اور یہ تشویشناک ہے کہ ان میں سے بیشتر کے خلاف سی بی آئی کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا