واڑون سڑک حادثے میں زخمی شخص لقمہ زندگی کی جنگ ہار گیا

0
0

فرائض میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر کو کر دیا گیا معطل
بابر فاروق
کشتواڑ/ ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ و برف پوش علاقہ واڑون میں بْدھ کے روز پیش آئیسڑک حادثے میں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کْل تین ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سڑک سے برف ہٹانے والا ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے تھے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق خورشید احمد ولد محمد رینہ ساکنہ برائن واڑون پی ایچ سی مڑواہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ طبی و قانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سب ڈویژن مڑواہ حالیہ برف باری کے سبب ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہے اور زخمی افراد کو سڑک رابطے سے کشتواڑ یا کشمیر منتقل کرنا مناسب نہیں تھا۔ عوام واڑون نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ زخمی افراد کو طبی علاج و معالجہ کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر کشتواڑ یا کشمیر منتقل کیا جائے لیکن موسم ناساز ہونے کے سبب ممکن نہ ہو پایا اور پی ایچ سی آفتی سے بھی کچھ ملازمین کو غیر حاضر پایا گیا۔ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ صحت و طبی تعلیم نے بْدھ کے روز کشتواڑ کے علاقہ واڑون میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ڈاکٹر کو چیف میڈیکل دفتر کشتواڑ سے منسلک کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ بْدھ کے روز جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے بارے میں زیرِ التوا انکوائری کی وجہ سے ڈاکٹر ندیم احمد تانترے، میڈیکل آفیسر پی ایچ سی آفتی کو جموں وکشمیر سیول سروسز درجہ بندی کنٹرول و اپیل 1956 کے رْول 31 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور معطل کیے گئے ڈاکٹر کو چیف میڈیکل دفتر کشتواڑ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ جموں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر دو ڈاکٹروں کو تعینات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پی ایچ سی آفتی میں کام کاج میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا