ضلع رام بن میں دوسرے روز بھی برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری

0
138

شیر بی بی بانہال کے مقام سڑک کا حصہ دھنس جانے کی وجہ سے دن بھر ٹریفک معطل رہی
سجاد کھاندے
کھڑی؍؍جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رامبن کہ سبھی مقامات پر دوسرے روز بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔جہاں ایک طرف طویل خشکی کے بعد برف باری اور بارشوں کو لے کر لوگوں میں خوشی اور راحت دیکھنے کو مل رہی ہیں تو وہیں دوسری جانب مسافروں اور دور دراز دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔جمعرات کی صبح شیر بی بی بانہال کے مقام پر پتھر اور مٹی کے تودے گر انے کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ دھنس جانے کی وجہ سے قومی شاہراہ دن بھر امد و رفت کے لیے معطل رہی جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دن بھر ہزاروں لوگ درمندہ ہو کر رہ گئے۔ قومی شاہراہ کی بحالی کے لیے دن بھر جنگی بنیادوں پر لگاتار کام جاری رہا اور پانچ بجے کے قریب قومی شہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔وہیں ایس ایس پی ٹریفک رام بن نے لوگوں کو بتایا کہ وہ قومی شہراہ پر سفر کرنے سے پہلے متعلقہ ٹریفک کنٹرول رومز میں رابطہ کرنے کے بعد ہی قومی شاہراہ پر سفر کرنے کی کوشش کریں۔ موسم کے بدلتے مزاج کی وجہ سے رام بن کے کئی دیہات بجلی کی سپلائی اور زمینی رابطوں ںسے منقطع ہو کر رہ گئے ہیں۔ برف باری کے دوسرے تحصیل کھڑی کے مہومنگت میں ڈیڑھ فٹ کے قریب برف رکارڈ کی گئی، وہیں پوگل پرستان سینہ بتی میں ایک فٹ کے قریب برف ریکارڈ کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا