وارڈ نمبر 4راجوری میں بنیادی سہولیات کا فقدان

0
0

پانی کی قلت اور ٹوٹی گلیوں میں گندگی کے ڈھیر
عمرارشدملک

  • راجوری ـ:وارڈنمبر 4راجوری ہمیشہ سے ہی انتظامیہ کی نظروں سے دور رہی ہے اس محلہ کی حالت یہ ہے کہ یہاں پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے پایپ لائن توہے لیکن پانی نہیں اور کسی جگہ پر پانی لیک ہورہا ہے اور پایپ لائن ٹوٹ چکی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ شہر کے دیگر وارڈوں میں تو ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے وارڈ نمبر 4میں ہی بنیادی سہولیات کا فقدان ہمیشہ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 4میں تقریباً20گھر ایسے ہیں جنہیں لگ بھگ دوسال سے محکمہ صحت عامہ کی طرف سے پینے کے پانی کی سپلائی نہیں دی گئی ۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ وارڈ نمبر 4کا تفصیلی دورہ کرئے تاکہ مقامی لوگوں کی جو پریشانیاں ہے ان کا حل نکل سکیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 4میں گجربکروال ہوسٹل ،آئی ٹی آئی ،محکمہ ٹیکس،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج اودر دیگر کئی دفاتر ہیں اس کے علاوہ تین مساجد اور دو تعلیم ادارے بھی موجود ہیں لیکن پھر بھی اس محلہ کی گلیوں کی حالت ایسی ہے کہ جانور بھی نہیں گزار سکتا کیونکہ ایک تو گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں دوسرا گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ لگے رہتے ہیں جس وجہ سے بارشوں میں اکثر گندگی گھروں تک پہنچ جاتی ہے اور اس کے علاوہ نالیوں کی حالت بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی راجوری ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے کیونکہ محکمہ میونسپل کی طرف سے مقامی لوگوں کو کوئی سہولیات نہیں دی جارہی صرف جب بھی کوئی نیا مکان تعمیر ہوتاہے اس وقت میونسپل کمیٹی کی ٹیم وہاں پہنچ جاتی ہے تاکہ اچھی رقم مل سکے ۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہد اقبال سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی مداخلت سے وارڈ نمبر ۴ کی پریشانیوں کو دور کرنے میں اپنا رول ادا کرئے تاکہ لوگوں کو پانی دستیاب ہوسکیں اور صاف صفائی کے ساتھ ماحول کو خوشگوار رکھا جائے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا