وارانسی کے دستکاروں نے سونے۔چاندی،ہیرے سے بنایارام مندر

0
0

وارانسی://گلابی میناکاری کے قومی ایوارڈ سے نوازے گئے وارانسی کے کنج بہار دستکار نے سونے، چاندی اور ڈائمنڈ سے 108دنوں کی محنت سے رام مندر کی نقل کاپی تیار کی ہے۔ جی آئی اور او ڈی او پی پروڈکٹ میں شمار گلابی میناکاری کی چمک پور دنیا میں ہے۔
وارانسی کے گائے گھاٹ باشندہ نیشنل ایوارڈ یافتہ دستکار کنج بہاری کا دعوی ہے کہ پہلی بار گلابی میناکاری سے شری رام مندر کی نقل کاپی بنائی گئی ہے۔ اس کو بنانے میں 108دن کا وقت لگا ہے۔ گلابی مینا کاری میں سونے ، چاندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ رام مندر کی کاپی تقریبا 2.5 کلو کی ہے جو 12انچ اونی،8انچ چوڑی اور 12انچ لمبی ہے۔ اس میں سونا، تقریباڈیڑھ کلو چاندی اور ان کٹ ڈائمنڈ اوپر لگایا گیا ہے۔اس نقل کاپی میں رام للا کی سونے کی مورتی بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کو تیار کرنے میں رام کی مہربانی رہی ہے۔ پہلی بار گلابی مینا کاری سے رام مندر بنانے کی جب کوشش کی جارہی تھی تب وہ پہلے تو کامیابی نہیں ملی تھی لیکن جب رام کا نام لے کر اور ان کے بھجن سنتے ہوئے کام شروع کیا گیا تو دیکھتے ہی دیکھتے گلابی مینا کار سے مندر نے اپنا حتمی شکل لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ مودی اور یوگی کی کوششوں سے آج گلابی مینا کاری کو بین الاقوامی شناخت مل گئی ہے۔ اس لئے اس نایاب ہنر کو مودی اور یوگی کے ذریعہ سے رام مندر کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا