کلچر اور سیاحت کے مرکزی وزیر نے کی نئی دہلی میں ان کی عزت افزائی
شافیہ گلفام
سرینگر؍وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف کلچرل ایکٹوسٹ اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کو نئی دہلی میں ایک مختصر مگر شاندار تقریب پر” گروسمان "اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں کلچر اور سیاحت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چئیرپرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا،جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف کلچر شریمتی اوما نندوری اور دیگر کئی سینٹر افسران کی موجودگی میں عطا کیا۔ اس مختصر مگر شاندار اعزازی تقریب کا اہتمام سنگیت ناٹک اکیڈمی”SNA”نئی دہلی نے کیا تھا جس میں ملک کی کئی معروف شخصیات کو یہ اعزاز عطا کیا گیا وادی کشمیر سے گلزار احمد بٹ کو اس بڑے اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور انہیں یہ اعزاز جموں و کشمیر میں عرصہ دراز سے آرٹ اور کلچر بالخصوص فوک کلچر کو فروغ دینے کے لئے ان کی بہترین خدمات کو مدنظر رکھ کر عطا کیا گیا۔آپ کو یاد ہوگا کہ رواں برس نومبر کے مہینے میں مزکورہ اکیڈمی نے سرینگر میں تین روزہ قومی ‘چھاؤ پرو’ فیسٹیول کا اہتمام بھی کیا تھا اور اس فیسٹیول کو کشمیر میں منعقد کرانے میں گلزار احمد بٹ نے کلیدی رول ادا کیا تھا۔گروسمان اعزاز پانے پر گلزار احمد بٹ نے کہا کہ فنکار کی محنت کبھی رائیگاں نہیں ہوتی جس کا اندازہ آج مجھے ملک کا اتنا بڑا اعزاز حاصل کرنے سے ہواہے۔نئی دہلی میں بٹ کو گروسمان اعزاز سے نواز نے پر آرٹ اور کلچر سے جڑے افراد نے انہیں مبارک باد دی ہے جس کے لئے گلزار احمد بٹ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔