وادی کے سیاحتی مقامات پر سیلانیوں کا رش

0
0

شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر

سری نگر؍؍وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہو ئے ہیں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدسے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سیاحوں کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہوٹل پوری طرح سے بک ہو چکے ہیں۔اس شعبے سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے سبھی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان میں نئی جان آگئی ہے۔گلمرگ میں ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا بھاری رش ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم خوشگوار ہونے کے بعد ہوٹلوں اور ٹوریسٹ ہٹوں میں نئی بکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔موصوف نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ہیٹ ویو سے بچنے کی خاطر یومیہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں جس سے سیاحت سے جڑے لوگوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
ادھر سیاحت سے جڑے ٹورسٹ گائڈوں، ہوٹل مالکان، رستوران والوں ، شکارہ اور ہاوس بوٹ والوں کے علاوہ کشمیری دستکاری سے وابستہ افراد میں بھی اس بات پر اطمینان پایا جارہا ہے کہ وادی میں سیاح کافی تعداد میں آرہے ہیں جس سے ان کا روزگار چل رہا ہے۔دریں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امسال مئی کے آخر تک 12.5لاکھ سیاح وارد کشمیر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2024میں گزشتہ سال کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے کیونکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث سیاحوں کی کشمیر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا