وادی کشمیر کا فضائی رابطہ منقطع، تمام پروازیں منسوخ

0
0

یو ا ین آئی
سری نگروادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری اور انتہائی کم روشنی کے باعث سری نگر بین الاقوامی ایئر پورٹ پر جمعرات کے روز بھی پروازوں کے اڑنے کا سلسلہ مکل طور پر بند رہا۔ ایئر پورٹ حکام نے ٹویٹ کے ذریعہ اعلان کیا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر جمعرات کے روز بھی بھاری برف باری اور کم روشنی کی وجہ سے تمام پروازیں منسو خ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف باری جاری رہنے کی وجہ سے ہوائی اڈے کی رن وے پر برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹویٹ میں کہا ‘خراب موسم اور بھاری برف باری کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر جمعرات کو تمام پروازیں منسوخ کی گئیں’۔ ادھر وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ بھی برف باری اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے گذشتہ روز سے مسلسل بند ہے اور وادی کےدور افتادہ دیہات کا بھی سڑکیں مسدود ہونے کی وجہ سےضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔ وادی میں بدھ کی صبح سے مسلسل برف باری ہورہی ہے جس کے وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعرات کی شام تک موسم خراب رہے گا تاہم جمعہ سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا