وادی کشمیر میں سردی تیز، سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

0
0

سری نگر،// وادی کشمیر میں جہاں سردی کا زور تیز تر ہو رہا ہے وہیں سری نگر میں ایک سرد ترین رات ریکارڈ ہونے کے بیچ کئی علاقوں میں منگل کی صبح بھی کہر چھایا رہا جس نے صبح کے وقت گھروں سے نکلنے والے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کئے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپواہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہےانہوں نے کہا کہ اس دوران 25 نومبر کو موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا سری نگر کے کئی علاقوں میں منگل کی صبح بھی دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں 26 نومبر کو صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک حسب معمول رواں دواں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا