وادی میں ہم خیال جماعتوں کی حمایت کریں گے :رویندر رینا

0
0

کہامغل شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے امیدوار الیکشن مہم چلانے سے قاصر نظر آرہے ہیں
یواین آئی

سری نگر؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیریونٹ کے صدر رویندر رینا نے اتوار کو کہاکہ کشمیر میں ہم خیال جماعتوں کی بھر پور حمایت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کارکنوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہم خیال امیدواروں کو حمایت دینے کے بارے میں فیصلہ لے گی۔
اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر انتخابات ملتوی کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت ساری سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اننت ناگ لوک سبھا نشست پر ہونے والے الیکشن کو موخر کیا جائے۔ان کے مطابق الیکشن کمیشن ہی چناو موخرکرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لے سکتا ہے۔
رویندر رینا نے کہاکہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے مغل شاہراہ پر تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے شاہراہ بند پڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے امیدوار الیکشن مہم چلانے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔کانگریس کو گھوٹالوں کی پارٹی قرار دیتے ہوئے رینا نے کہاکہ اس پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کا برا ہی سوچا ہے۔بھاجپا صدر کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے بہت اچھے کام کئے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اس بار جموں وکشمیر میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا