لازوال ڈیسک
جموں//وائٹ نائٹ کور کے 18 پسماندہ طلباء نے ضلع ریاسی میں پیٹرونیٹ سپر 30 چلانے والی وائٹ نائٹ کور میں فراہم کی گئی بہترین کوچنگ سے گزرنے کے بعد اس سال فیز جے ای ای (امتحان) میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔وہیںوائٹ نائٹ کور کے علاقے کے دور دراز علاقوں سے 27 طلباء کی دوسری کھیپ نے 27 جنوری 2024 سے 01 فروری 2024 تک ہونے والے جی ای ای مینز فیز1 کے امتحانات میں شرکت کی۔ جس کے نتائج کا اعلان 13 فروری 2024 کو ہوا۔
وہیںان تمام اٹھارہ طلبا ء کو سخت کوچنگ کے ذریعے رکھا گیا تھا اور انہوں نے سخت جی ای ای مینس فیز-II امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ لکھی ہے۔ ایلیٹ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ میں جگہ بنانے والوں میں او ایس سی زمرہ میں ارنیا گاؤں کے آدتیہ کمار بھی شامل ہیں اور 99.07 فیصد کے ساتھ مرکز میں ٹاپ کیا ہے اور تمام سی ایس آر یل مراکز میں ٹاپ 10 طلباء میں شامل ہیں۔ پیٹرونیٹ جموں سپر 30 ریاسی کے یہ طلبہ درحقیقت اس خطے کے روشن مستقبل کی روشنی ہیں۔وہیں والدین اور طلباء نے انڈین آرمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا۔