وائس پرنسپل آئی ڈی پی ایس اکھنور ونے کھجوریہ آئیکون ایوارڈ 2024 سے سرفراز

0
66

لازوال ڈیسک
جموں// ونے کھجوریہ وائس پرنسپل آئی ڈی پی ایس، اکھنور کو تعلیمی برادری میں شراکت کے لیے سب سے باوقار انڈین آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس طرح کا اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے سرفہرست معروف ماہر تعلیم میں سے ہیں۔ وہیں اس سلسلہ میں انتظامیہ، طلباء ، اساتذہ نے ونے کھجورویا کو مبارکباد پیش کی۔ انہیں ایک بین الاقوامی روحانی شخصیت کی طرف سے سہولت فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میئر جموں میونسپل کارپوریشن چندر موہن گپتا، چیئرمین ست پال شرما، ڈائریکٹر اکیڈیمکس آئی ڈی پی ایس، اکھنور ڈاکٹر کے سی ایس مہتا اور ایم ڈی آئی ڈی پی ایس، اکھنور ڈاکٹر دھیرج شرما کھجوریہ معروف شخصیات سے آشیرواد لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا