یواین آئی
ممبئی؍؍مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے مہاراشٹر کے لاتور ضلع سے ضلع پریشد کے ایک ٹیچر اور ایک پرائیویٹ کوچنگ کلاس ٹیچر کو نیٹ-یوجی پیپر لیک معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا جبکہ اس معاملے میں شامل دو دیگر افراد مفرور ہیں۔
ان چاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ امتحان پاس کرنے کے خواہشمند نیٹ طلبائ سے پیسے لے کر ایک ریکٹ چلایا جا رہا تھا۔دونوں اساتذہ، جن کی شناخت سنجے ٹی جادھو اور جلیل یو پٹھان کے طور پر کی گئی ہے، کو اتوار کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ بعد میں پیر کی صبح انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا کیونکہ انکے خلاف مزید ٹھوس جانکاری موصول ہوئی تھیں۔