نیٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف کانگریس کا جموں میں احتجاج

0
0

نیٹ امتحانات میں گھوٹالہ ہوا ہے جس کے لئے طلبا سڑکوں پر ہیں:وقار رسول وانی
یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز یہاں نیٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی سرکار مخالف نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے نیٹ کے امتحانات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ امتحانات میں گھوٹالہ ہوا ہے جس کے لئے طلبا سڑکوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘اس سے پہلے جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں، فائر اینڈ سروس بھرتی، اکائونٹس اسسٹنٹ کی اسامیوں میں بھی گھو ٹالے ہوئے لیکن ان میں ملوث ملزموں کو چھپایا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں نیٹ کے امتحانات دوبارہ منعقد کرائے جائیں’۔موصوف صدر نے بے جی پر الزام لگاتے ہوئے کہا: ؛بی جے پی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا