نیوزی لینڈ کی رائل نیوی کے بحریہ کے سربراہ آر اے ڈی ایم ڈیوڈ پراکٹر کا ہندوستان کا دورہ

0
59

نئی دہلی، // رئرایڈمرل ڈیوڈ پروکٹر ، چیف آف نیوی رائل نیوزی لینڈ نیوی 19 سے 24 فروری 2024 تک ہندوستان کےد ورے پر ہیں۔ رئرایڈمرل ڈیوڈ پروکٹر نے 20 فروری 2024 کو ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آرہری کمار سے ملاقات کی۔ ساؤتھ بلاک کے سبزہ زار پر معزز مہمان کو روایتی گارڈآف آنر دیا گیا۔
بات چیت کے دوران دونوں اکابرین نے دوطرفہ بحری تعاون کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جس میں کارروائیوں سے متعلق سرگرمیوں، تربیت کے تبادلے اور معلومات کے تبادلے جیسے معاملے شامل ہیں۔ رئر ایڈمرل ڈیوڈ پروکٹر وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحری فوج کی اعلیٰ مشق ملن 24 میں حصہ لینے والے ہیں اور مغربی بحری کمان میں اعلیٰ سطح کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔
آئی این اور آر این زیڈ این کے دوران بحری تعاون میں 22 اکتوبر کو سی این سی کے نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد سے زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اس دورے سے وائٹ شپنگ انفورمیشن ایگریمنٹ کے تکنیکی طور طریقوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں بحری افواج کے جنگی جہازوں کے ذریعہ ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر آمد کا سلسلہ جاری رہا ہے سب سے آخر میں آئی این ایس کولکاتہ اورآئی این ایس سہیادری آکلینڈ اور ویلنگٹن بندرگاہ پر 23 ستمبر کو گئے تھے۔
یواین آئی۔ م س

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا