اِنفارمیشن سسٹم ( اِی کے اِی ۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج اگست 2023ء مہینے کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں جموں نفسیاتی امراض ہسپتال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس کے بعد جی ایم سی اننت ناگ ، ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں ، چیسٹ ڈیزیز ہسپتا جموں اور گورنمنٹ لعل دید ہسپتال سری نگر کا نمبر ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں گورنمنٹ ایس ایم ایچ ایس سری نگر، ڈینٹل کالج سری نگر، جی ایم سی ڈوڈہ، چیسٹ ڈیزیزہسپتال سری نگر، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر شامل ہیں۔ضلع ہسپتالوں کے زُمرے میں پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ اور اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام نے پوزیشن حاصل کی ہے۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایم سی سی ایچ اننت ناگ ، ڈی ایچ پونچھ ، ڈی ایچ پلوامہ ، ڈی ایچ رام بن اور ڈی ایچ رِیاسی شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں سی ایچ سی راج پورہ پلوامہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔اِس کے بعد اِی ایچ وِجے پور سانبہ ، سی ایچ سی سندر بنی ، سی ایچ سی کنگن اور سی ایچ سی کرالہ پورہ نے پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں سی ایچ سی تاریتھ ، سی ایچ سی روہامہ ، سی ایچ سی کریمشور ، سی ایچ سی گندوہ اور سی ایچ سی تھانہ مندی شامل ہیں۔جے کے اِی۔ سہج ( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹومیشن آف ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن جموںوکشمیر)پہل کا باقاعدہ 4؍ نومبر 2022ء کو جشن صحت کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر سے مختلف قسم سہولیات یعنی ٹریشری کیئر ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سیز کے لئے آغاز کیا گیا تھا ۔ جے کے اِی۔ سہج کوریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اورمرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ہسپتالوں کی درجہ بندی سہولیات کی مختلف زمروں گورنمنٹ ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے لئے تفویض کی گئی ہے ۔گورنمنٹ میڈیکل کالجز ، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور سی ایچ سیز کی درجہ بندی رجسٹریشن ، اِی ایم آر ( الیکٹرانِک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی ، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور جے کے اِی۔ سہج کے پورٹل پر اگست 2023ء مہینے کے لئے اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے رائے کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیت کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔