ایس ایچ او بشنا انسپکٹر عابد بخاری نے کیمپ کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
بشناہ//دیپک سنگھ چاڑک سماجی کارکن نے آیوش جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم جموں و کشمیر اور نیشن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی اے) کے ساتھ مل کر شیو مندر مکھن پور چرکن، بشنا میں ایک مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیںکیمپ کا افتتاح اسٹیشن ہاؤس آفیسر بشنا، انسپکٹر عابد بخاری نے کیا، اور ان کے ساتھ بانی کم چیئرمین نیشن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی اے) سشیل سنگھ چڑک، سوارن سنگھ چڑک چیئرپرسن نیشن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی اے) جے اینڈ کے، لمبردار کلبھوشن سنگھ اور سابق سرپنچ بھی موجود تھے۔
وہیںآیوش کے محکمہ کی طرف سے انہیں ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق آیورویدک ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔اس موقع پر سٹیشن ہاؤس آفیسر بشنا، انسپکٹر عابد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی اے) جیسی تنظیمیں لوگوں کو ان کی دہلیز پر مدد اور دیکھ بھال فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سوارن سنگھ چڑک چیئرپرسن نیشن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی اے) جموں و کشمیر نے کہا کہ وہ عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور یقین دلایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر عام لوگوں کے لیے مستقبل میں بھی مفت طبی کیمپ لگاتے رہیں گے۔
وہیںکیمپ کے دوران ڈاکٹر وینو گپتا، ڈاکٹر پوجا چگدل، ڈاکٹر نلنی شرما اور ڈاکٹر آروشی مہاجن ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر اور دیگر بھی موجود تھے۔چیئرمین این ڈی اے، سشیل سنگھ چڑک نے ڈاکٹر سریش کمار شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر آیوش جموں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کی قابل ٹیم کو تعینات کیا اور مفت آیوش ادویات فراہم کی۔وہیںانہوں نے دیپک سنگھ چڑک سماجی کارکنوں اور صوبائی صدر این اے یو پی جموں اور ان کی ٹیم کے ارکان کے لاجسٹک فراہم کرنے اور مقامی انتظامات کرنے کے لئے کردار کی بھی تعریف کی۔