نیشنل ہیلتھ مشن نے اَکتوبر 2023ء ماہ کیلئے

0
0

ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم پرصحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍نیشنل ہیلتھ مشن J&K نے آج اکتوبر 2023 ء ماہ کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں کشمیر نرسنگ ہوم سری نگرنے پہلا درجہ حاصل کیا۔اس کے بعد چیسٹ ڈیزیز ہسپتال سری نگر، جی ایم سی کٹھوعہ، جموں نفسیاتی امراض ہسپتال اور جموں سپر سپیشلٹی ہسپتال کا نمبر آتا ہے ۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایس ایم ایچ ایس، سری نگر، جی ایم سی ہندواڑہ، جی ایم سی اودھمپور، سری نگر سپرسپیشلٹی ہسپتال، گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور جی ایم سی جموں شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوںکے زُمرے میں پہلا درجہ اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام نے حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعد ڈی ایچ کشتواڑ، ڈی ایچ شوپیاں، ڈی ایچ رِیاسی اور ڈی ایچ سانبہ کا نمبر ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ایم سی سی ایچ اننت ناگ، ڈی ایچ بانڈی پورہ، جے ایل این ایم سری نگر، ڈی ایچ پونچھ، اور ڈی ایچ پلوامہ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹر وںکے زُمرے میں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرال گنڈکپواڑہ نے پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔اس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بٹوت رام بن، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرمشور بڈگام، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن، بانڈی پورہ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سوہنجنا جموں نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرتریاتھ ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بنی، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زچلدرا اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لنگیٹ شامل ہیں۔جموںوکشمیراِی ۔سہج(الیکٹرانک سسٹم فار آٹومیشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جموںوکشمیر) اَقدام کا باقاعدہ آغاز 4 ؍نومبر 2022 ء کو جشن صحت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنرنے مختلف قسم کی سہولیات کے لئے جیسے ٹریشری کیئر، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کمیونٹی، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروںکے لئے کیا تھا۔ جے کے اِی ۔سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ، 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن فار آؤٹ باؤنڈ کالنگ اورمرکزی حکومت ایم او ایچ ایف ڈبلیوکے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں، ضلعی ہسپتالوں اور سی ایچ سیز کے متعلقہ ہسپتالوں کی مختلف اقسام کے لئے ہسپتال کی درجہ بندی تفویض کی گئی ہے۔ درجہ بندی رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی مریضوں کے اندراج اور اکتوبر 2023 ماہ کے لئے جموں و کشمیر سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوںکے تاثرات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ دستیاب ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا