نیشنل ہیرالڈ معاملہ،متحدہ اے پی کی سابق وزیر گیتاریڈی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

0
0

حیدرآباد۔6 اکتوبر (یواین آئی) نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں متحدہ آندھراپردیش کی سابق وزیر و تلنگانہ کانگریس کی سینئر لیڈر گیتا ریڈی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ ای ڈی نے کانگریس کے پانچ لیڈروں کو نوٹس جاری کی تھی۔ ای ڈی ان افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے جنہوں نے ینگ انڈیا لمیٹڈ کو رقم دی تھی۔ ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں سدرشن ریڈی، انجن کمار یادو، محمد علی شبیر، گیتا ریڈی اور انل کمار کو جانچ کے لیے طلب کیا۔مرکزی ایجنسی نے پہلے ہی اے آئی سی سی کی صدرسونیاگاندھی اورراہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں پوچھ گچھ کی ہے۔یہ معاملہ سال 2012میں اُس وقت منظرعام پرآیا جب بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دہلی کورٹ میں درخواست داخل کی۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس لیڈروں کی ملکیت والے ینگ انڈیا لمیٹیڈ نے اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کے ملکیت والے نیشنل ہیرالڈ اخبار کے اثاثہ جات حاصل کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا