نیشنل ہلدی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، برآمدات پانچ گنا کرنے کا ہدف

0
0

قومی ہلدی بورڈ ملک میں ہلدی اور ہلدی کی مصنوعات کی ترقی اور توسیع پر توجہ دے گا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی حکومت نے بدھ کو قومی ہلدی بورڈ کی تشکیل کو نوٹیفائیڈ کیا۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہلدی بورڈ ملک میں ہلدی اور ہلدی کی مصنوعات کی ترقی اور نمو پر توجہ دے گا۔مسٹرٹھاکر نے کہا کہ اس سے ہلدی پیدا کرنے والے تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور ہلدی کی برآمد ایک ارب ڈالر (8500 کروڑ روپے) تک جا سکتی ہے جو اس وقت 1600 کروڑ روپے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہلدی پیدا کرنے والی ریاستوں میں کل 3.34 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر ہلدی کی کاشت کی جاتی ہے۔مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خاص طور پر تلنگانہ کے ہلدی کے کسانوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہمارے کسانوں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ہلدی بورڈ نہیں بن جاتا وہ چپل نہیں پہنیں گے۔ اب ہماری پارٹی (بی جے پی) نے تلنگانہ کے ہلدی کے کسانوں کو مختلف مقامات پر چپل تحفے میں دینے کا پروگرام منعقد کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ابھی اسی ہفتے ہلدی بورڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، نیشنل ہلدی بورڈ متعلقہ معاملات میں قیادت فراہم کرے گا، کوششوں کو مضبوط کرے گا اور ہلدی کے شعبے کی ترقی اور نمو میں مصالحہ بورڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو آسان بنائے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ہلدی کے صحت اور تندرستی کے فوائد پر دنیا بھر میں اہم امکانات اور دلچسپی ہے، جس کا فائدہ بورڈ بیداری اور کھپت بڑھانے، برآمدات کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیوں کی ترقی کا کام، اور نئی مصنوعات میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے اورویلیو ایڈڈ ہلدی کی مصنوعات کے لیے ہمارے روایتی علم کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔ یہ خاص طور پرویلیو ایڈیشن سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہلدی کے کاشتکاروں کی صلاحیت کی تعمیر اور مہارت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ بورڈ کوالٹی اور فوڈ سیفٹی کے معیارات اور ایسے معیارات پر عمل کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔ بورڈ انسانیت کے لیے ہلدی کی مکمل صلاحیتوں کے تحفظ اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا