نیشنل کانفرنس کے آغا روح اللہ نے سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

0
0

کہا دفعہ 370 ہم سے چھینا گیا ہم جمہوری طریقے سے لوگوں تک اپنی آواز پہنچائیں گے
یواین آئی

سری نگر؍؍نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور با اثر شیعہ لیڈر آغا سید روح اللہ نے جمعرات کو یہاں سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔موصوف لیڈر مین قصبہ بڈگام میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے اور ہاں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
اس دوران پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر وقار رسول وانی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘اس الیکشن سے ہم ملک کے بڑے ایوان کے ذریعے لوگوں کو یہ بتا سکیں گے کہ سال 2019 میں لئے گئے فیصلوں کو جموں وکشمیر کے لوگوں نے قبول نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 ہم سے چھینا گیا ہم جمہوری طریقے سے لوگوں تک اپنی آواز پہنچائیں گے۔پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقع پر بتایا: ‘ایک طرف ہم ہیں اور دوسری طرف ہمارے سارے دشمن ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن اللہ ہم کو ہی کامیابی سے ہمکنار کرے گا’۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے میڈیا کو بتایا’’بی جے پی نے پی ڈی پی پی کو بھی سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، نیشنل کانفرنس، بی جے پی اس کی تمام اے، بی، سی ٹیموں اور مرکزی حکومت کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ہماری شمع کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ اور لوگوں کی حمایت حاصل ہے لہٰذا یہ لوگ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔کانگریس پارٹی کے صدر وقار رسول نے میڈیا کو بتایا’’انڈیا الائنس ان طاقتوں کو ہرانے کے لئے تیار ہے جنہوں نے جموں وکشمیر کو تباہ کیا اور جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کو ہٹایا’۔انہوں نے کہا: ‘ہماری پارٹی پوری طاقت سے نیشنل کانفرنس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرے گی’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا