نیشنل کانفرنس- کانگریس الائنس مجبوری نہیں ضرورت ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس درمیان قبل از انتخابات اتحاد کوئی مجبوری نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے

سری نگر، 4 ستمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس درمیان قبل از انتخابات اتحاد کوئی مجبوری نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد کامیاب ہوگا اور سارے وطن کے لئے ایک پیغام ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ وہ راہل گاندھی کی ریلی میں حصہ لینے کے لئے جنوبی کشمیر جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا: ‘میں ان (راہل گاندھی) سے ملنے جا رہا ہے ہمارا یہ اتحاد کامیاب ہوگا،یہ اتحاد سارے ملک کے لئے ایک پیغام ہے’۔

https://jknc.co.in/
ان کا کہنا تھا: ‘یہ اتحاد ان لوگوں کے چہروں پر ایک تھپڑ ہے جو ہمیں پاکستاتی اور خالستانی کہتے تھے’۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ ملک کے لوگ یہ سمجھیں گے کہ ہم اس ریاست کی ترقی چاہتے ہیں اور اس ریاست کو مشکل سے باہر نکالنا چاہتے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے پہلی بار ایک ریاست کو یونین ٹریٹری بنتے ہوئے دیکھا ہے ہمیں ریاست کا درجہ بحال کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم کوشاں ہیں’۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد مجبوری نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر کسی کو ساتھ کے جانا ہے۔
عمر عبداللہ کی جیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘ہم ان کی جیت کے لئے پُر امید ہیں’۔
کسی بھی لیڈر کے نیشنل کانفرنس کو نہ چھوڑنے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘اللہ کا کرم ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اچھا کام کر رہے ہیں’۔
محبوبہ مفتی کے ایک بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘میں محبوبہ مفتی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہوں گا’۔

https://lazawal.com/?cat=4

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا