نیشنل کانفرنس ادھم پور نے ضلع اکائی خواتین ونگ تشکیل دی

0
0

نئی تشکیل شدہ خواتین ونگ خواتین کے حقوق کی وکالت اور مقامی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: سنیل ورما
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) ادھم پور ڈسٹرکٹ یونٹ نے اپنی خواتین ونگ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس سے پارٹی اور علاقے میں خواتین کی نمائندگی اور بااختیار بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔خواتین ونگ کو ایک مضبوط قیادت کی ٹیم کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد سیاسی میدان اور اس سے باہر خواتین کے مقصد کو آگے بڑھانا ہے۔ اس دوران سنیتا مہرا کو ویمن ونگ ادھم پور کی ضلعی صدر جبکہ رتنا دیوی کو سینئر نائب صدر، مایا کٹوچ اور رانو دیوی کو نائب صدر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہیںرخسانہ بیگم، نشا دیوی، اور تسلیمہ بیگم بطور ضلعی سیکرٹریز، راج کماری، پنکی دیوی، اور نائد بی بی بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیکرٹریز، کیلاشو دیوی بطور کیشیئر اور اندر کور، شانتی دیوی، گیتا دیوی، کملا دیوی، اور سنیتا دیوی بطور ممبر اس اکائی میں شامل ہوئیں۔وہیںسنیل ورما نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پارٹی کی لگن پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا