نیشنل کانفرنس ادھمپور کے لیڈران کا آصفہ معاملہ

0
0

پر سی بی آئی جانچ اور قاتلوں کو پھانسی کا مطالبہ
ونے شرما
ادھمپور//آصفہ معاملے کو لےکر سی بی آئی جانچ اور قصورواروں کو پھانسی کی سزا کیلئے نیشنل پارٹی گوجر بکروال سیل کے سربراہ، نوجوان لیڈر گوویند رام چلوترا، مدھو ورما، اور سماجی کارکن پیر گلزار شاہ نے مطالبہ کاکیا۔وہیں پارٹی کے گوجر بکروال کے سربراہ چودھری سراج الدین نے آصفہ قتل کیس کی کڑے الفاظ میں مذمت کی اور سی بی آئی کی جانچ ہونی چاہئے اور جو صحیح مجرم ہے وہ سلاکھوں کے پیچھے ہونے چاہئے اور انہیں پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔وہیں پارٹی کے نوجوان لیڈر گویند رام چلوترا نے بھی اس قتل کی کڑے الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ایسا واقعہ کو انجام دینے والو کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے اور پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔وہیں پارٹی کی سنیئرلیڈر مدھو ورما نے بھی اس واقعہ پر افسوس کااظہار کیا اور کڑے الفاظ میں مذمت کی کہا کہ ایک نردوش بچی جسے کسی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا جس کی بے رحمی سے قتل کر اس کی لاش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا اور ایسا واقعہ حکم کو انجام دیا آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے اور اس معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا