نیشنل کالج آف ایجوکیشن نے این اے سی کے لیے قومی تعلیمی پالیس 2020 پر پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا

0
0

یہ پالیسی مہارت کی ترقی اور ملازمت پر زور دے کر تعلیم کے لیے نتائج پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے:انیل ورما
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل کالج آف ایجوکیشن نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ این اے سی کے لیے قومی تعلیمی پالیسی2020 کے نئے اصولوں پر پینل بحث کا اہتمام کیا۔اس موقع پر کلسٹر یونیورسٹی سے ریٹائرڈ پروفیسر انیل ورما (شعبہ زولوجی)، انجینئراجے جموال ڈین ایڈمنسٹریشن، پرنسپل ڈاکٹر منجو دویدی اور کوآرڈینیٹریشومتی جموال بحث کے لیے پینلسٹ تھے۔ واضح رہے این اے سی کے کاموں میں ایکریڈیشن، تشخیص، معیار کی دیکھ بھال اور اداروں کی بہتری شامل ہے۔اس دوران پروفیسر ورما نے پالیسی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انہوں نے تعلیم کے تمام میدانوں کو چھو لیا ہے اور اس کا مقصد طلبائ، اساتذہ کے اساتذہ اور بالآخر قوم کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پراس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ یہ پالیسی مہارت کی ترقی اور ملازمت پر زور دے کر تعلیم کے لیے نتائج پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ این اے سی پر مبنی اداروں کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ وہ طلباء کو ضروری معلومات، مہارت، قابلیت اور ڈیجیٹل ٹولز اور پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی صلاحیت کس حد تک فراہم کر سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا