نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پرہائر سیکنڈری اسکول کھڑی میں بیداری پروگرام منعقد

0
0

کوئز مقابلے کا ہواانعقاد، محمدیہ ماڈل اسکول کھڑی نے کی پہلی پوزیشن حاصل کی
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍تحصیل کھڑی میںگورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کھڑی میں تحصیلدار کھڑی کی سربراہی میں نیشنل ووٹرس ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں زونل ایجوکیشن آفیسر کھڑی دیوراج، بی ایل اوز، پولیس چوکی افسر کھڑی، اور سکولی بچوں کے علاوہ کئی لوگوں نے حصہ لیا۔ یاد رہے کہ ووٹرس دن ہندوستان میں 2011ئ؁ سے منایا جا رہا ہے اور اس ووٹرس دن کو منانے کا خاص مدعاو مقصد لوگوں کے درمیان ووٹ کی قیمت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔اس دوران سکولی بچوں اور دیگر لوگوں کو ووٹ کی اہمیت اور قیمت کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی، اور انہیں بتایا گیا کہ وہ ووٹ کا استعمال کرے کیونکہ ووٹ ان کا بنیادی حق ہے۔ اس دوران اْن نوجوانوں کو بھی پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ وہ متعلقہ بی ایل او صاحبان سے رابطہ کرکے اپنا نام ووٹر لسٹ میں انراج کروانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں۔اس موقع پر محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے ایک اْستاد مبشر غنی نے جانکاری دی کہ حالیہ ایس ایس آرکے دوران جنسی تناسب 733.2345 سے بڑھ کر 928.261025 ہو گیا ہے۔اس موقعہ پر سکولی بچوں میں ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کروایا گیا، جس میں زون کھڑی کے کئی سکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔اس دوران بچوں نے گروپس کی صورت میں اشتراک کرتے ہوے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزشن حاصل کیں۔اس کوئزمقابلے میں اول پوزیشن محمدیہ ماڈل اسکول کھڑی کے بچوں نے حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا