پوسٹر سازی اور سلوگن لکھنے کے مقابلے کا انعقاد کیا،طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍ روڈ سیفٹی کلب جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پور نے کالج کے پرنسپل پروفیسر ہنس راج کی قابل رہنمائی میں قومی روڈ سیفٹی مہم کے تحت پوسٹر سازی اور نعرہ لکھنے کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں تیس سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ وہیںطلباء نے روڈ سیفٹی رولز کے حوالے سے کیا کرنا اور نہ کرنا سے متعلق پوسٹرز اور نعرے بنائے۔اس موقع پرسمرن رائے،بھومیکا شرما اور آیوشی شرما نے سلوگن رائٹنگ مقابلے میں بالترتیباول،دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں۔وہیںمیبیش اختر،شاہینہ اختر اور تانیہ شرما نے پوسٹر سازی کے مقابلے میں بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔دریں اثناء طلباء کو موقع پر ہی اسناد سے نوازا گیا۔ اس مقابلے کے جج ڈاکٹر مانسی شرما، ڈاکٹر سنیل تنوچ اور پروفیسر ریکھا شرما تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ہیلمٹ سیٹ بیلٹ پہن کر ڈرائیونگ کریں اور مقررہ رفتار کے اندر ڈرائیو کریں۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ تصادم کے امکان سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ کے دوران محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ یاد رہے تقریب کا اہتمام کالج کے روڈ سیفٹی کلب کی کنوینر پروفیسر شائستہ یاسمین نے کیا۔