نیتو سنگھ نے اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنایا

0
195

(8 جولائی سالگرہ کے موقع پر )
نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے 70اور 80کی دہائی میں اپنے کول اسٹائل اور بااثر اداکاری سے فلم بینوں کواپنا دیوانہ بنایا۔
آٹھ جولائی 1958 کو پیدا ہونے والی نیتو سنگھ کو رقص میں کافی دلچسپی تھی۔ ان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی ماں راجی سنگھ نے انہیں مشہور اداکارہ وجینتی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران وجینتی مالا ان کے رقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں اور انہوں نے نیتو کو اپنی فلم ’سورج‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی،جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔
ساٹھ کی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیاجن میں دس لاکھ، دو دونی چار، وارث ، گھر گھر کی کہانی ، پوتر پاپی اور 1968 میں آئی فلم ’دو کلیاں‘قابل ذکر ہیں ۔ دو کلیاں میں نیتو نے دوہرے کردار ادا کیے تھےجسے شائقین نے کافی پسند کیا۔ فلم میں ان پر فلمایا گایا نغمہ ’بچے من کے سچے ‘ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔اس کے علاوہ نیتو سنگھ نے مکمل اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1973 کی فلم ’ركشاوالا‘ سے کیا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر رندھیر کپور تھے۔ کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کاری کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا